۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اراک

حوزہ/ ، مدرسہ علمیہ ریحانۃ النبیؐ اراک کی پرنسپل نے کہا: حضرت زہرا (س) تمام انسانوں کے لیے نمونہ ہیں، تمام شیعوں پر واجب ہےکہ وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا نمونہ عمل قرار دیں اور تمام اعمال و رافعال میں حضرت کی پیروی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، مدرسہ علمیہ ریحانۃ النبیؐ اراک میں شہادت حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جسے مدرسہ کی پرنسپل محترمہ جلالی نے خطاب کیا۔

محترمہ جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت زہرا (س) تمام انسانوں کے لیے نمونہ ہیں، تمام شیعوں پر واجب ہےکہ وہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اپنا نمونہ عمل قرار دیں اور تمام اعمال و رافعال میں حضرت کی پیروی کریں۔

انہوں نے کہا: بہت سی آیات اور احادیث میں حضرت زہرا (س) کو نمونہ عمل قرار دینے اور ان کی پیروی کرنے کا ذکر ہے، جیسا کہ امام حسن عسکری (ع) ایک حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں: نَحْنُ حُجَجُ اللَّهِ عَلى خَلْقِهِ وَ جَدَّتُنا فاطِمَةُ حُجَّةُ اللَّهِ عَلَيْنا، ہم مخلوق پر خدا کی حجت ہیں اور حضرت فاطمہ (س) ہم پر خدا کی حجت ہیں۔

مدرسہ علمیہ ریحانہ النبی (ص) اراک کی پرنسپل نے اپنے بیان میں قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے سوئے ظن ، نفسانی خواہشات، شیطانی ، ہوس اور فرعون جیسے منفی نمونوں کی پیروی کرنے کو باطل قرار دیا۔

محترمہ جلالی نے کہا: سورہ یاسین کی آیات 20 اور 21 کے مطابق انبیاء اور اولیاء کی پیروی اس لیے کرنی چاہئے کیوں کہ اولاً وہ نبوت کا صلہ اور جزا نہیں چاہتے اور دوسرا یہ کہ اس اطاعت میں ترقی اور سربلندی ہے اور خدا کی رضا ہے۔

انہوں نے کہا: صرف معصومین علیہم السلام ہی ایک مکمل نمونہ عمل ہیں، خواتین کے مزاج اور ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے ضروری ہے کہ خواتین کسی خاتون کو اپنا رول ماڈل بنائیں، تا کہ وہ زندگی کے ہر موڑ پر اس خاتون کی پیروی کر سکیں، اس سلسلے میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل بن سکتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .